خبرنامہ پاکستان

نواز شریف کی شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش

نواز شریف کی شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش

پنجاب(ملت آن لائن) قصور کی 7 سالہ بچی زینب انصاری کے قاتل کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ نواز شریف نے قصور واقعے کے ملزم کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش پیش کی۔
ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے زینب کا قاتل گرفتار

مریم نواز نے بھی زینب انصاری کے قاتل کی گرفتاری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی ایسی ہی فرانزک لیب بنانی چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور حکومت پنجاب پر فخر ہے، اور پنجاب پولیس کے خاموش ہیروز نے بھی بہت اچھا کام کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملزم محمد عمران کو ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے 100 فیصد تصدیق کے بعد گرفتار کیا ہے اور پولی گرافک ٹیسٹ سے بھی ملزم کی سیاہ کاریوں کا اعتراف ہو چکا ہے۔