خبرنامہ پاکستان

نواز شریف کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں: چینی صدر

اسلام آبد: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف کے نام خط میں چین کے صدر شی چن پنگ نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں اور وزیراعظم کی صحت و کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان سے اقتصادی تعاون کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔ اقتصادی راہداری کے لئے وزیراعظم کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ منصوبے پر پیش رفت کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ پاک چین دوستی کو ترقی اور خوشحالی کے ثمرات میں بدلنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے عوام اس دوستی سے مستفید ہوں۔