خبرنامہ پاکستان

نواز شریف گیا اب شہباز شریف کی باری ہے، عمران خان

سندھ کے

نواز شریف گیا اب شہباز شریف کی باری ہے، عمران خان

میانوالی(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 21 سالہ جدوجہد میں بڑی مایوسیوں کا سامنا بھی کیا۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ 21 سالہ جدوجہد کی، اس دوران بڑی مایوسیاں بھی ملیں اور برا وقت بھی آیا، بہت سے اپنے ساتھیوں نے بھی مایوس کیا، لیکن میانوالی کے عوام نے کبھی مایوس نہیں کیا، 2002 میں میانوالی میں الیکشن لڑنے آیا تو لوگوں نے مذاق اڑایا اور کہا کہ ضمانت ضبط ہو جائے گی، 2002 کا الیکشن نہ جیتتا تو شاید آج اس مقام پر نہ کھڑا ہوتا، جب جدوجہد شروع کی تو کوئی سیاست دان میرا ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا، لیکن میانوالی کے بچوں نے میرا ساتھ دیا اور آج اللہ کے فضل سے پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں حکومت میں آکر پولیس کو ٹھیک کردیا جس کے نتیجے میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے، اب موقع ملا تو پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کرکے دکھاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ٹھیک کرنے کی بجائے اربوں روپے خرچ کرکے وردی بدلی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ڈاکیہ بنا دیا، شہباز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، شکر ہے ایک بھائی تو گیا اب دوسرا جانے والا ہے۔