خبرنامہ پاکستان

جاوید ہاشمی کا بھی نواز شریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ

ملتان(ملت آن لائن)تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے وزیراعظم انہی کی جماعت کا رہے گا جب کہ ملک میں سازشیں پہلے بھی عروج پر تھیں اور آج بھی ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق صدر پرویز مشرف اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہوسکتا ہے یہ ان کے سیاسی کیرئیر کی آخری پریس کانفرنس ہو۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ” میں اس ملک میں سیاست کے 50 سال گزار چکا ہوں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ وہ پیچھے ہوجائیں، پارٹی انہی کی ہے اور وزیراعظم بھی انہی کا رہے گا”۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس ملک میں کوئی بھی صادق اور امین نہیں، صادق اور امین صرف اللہ کے رسول کی ذات ہے،
جاوید ہاشمی نے وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق صدر پرویز مشرف اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہوسکتا ہے یہ ان کے سیاسی کیرئیر کی آخری پریس کانفرنس ہو۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ” میں اس ملک میں سیاست کے 50 سال گزار چکا ہوں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ وہ پیچھے ہوجائیں، پارٹی انہی کی ہے اور وزیراعظم بھی انہی کا رہے گا”۔