خبرنامہ پاکستان

نواز شہباز ملاقات۔محاذ آرائی سے دور رہنے کا مشورہ

نواز شہباز ملاقات۔محاذ آرائی سے دور رہنے کا مشورہ

لاہور(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے ہیں جہاں دونوں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

ملاقات کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کو پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی جب کہ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ تمام پارٹی کارکنان نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف سے ملاقات میں میاں شہبازشریف محاذ آرائی سے کی سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیں گے۔

’’گزشتہ روز شہبازشریف نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے کنبے سے مشاورت کریں کیونکہ ایک دو مشیر نے گاڑی اور عہدے کے لیے غلط مشورے دیئے‘‘۔

ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف سے پارٹی رہنما حنیف عباسی نے بھی ملاقات کرکے انہیں پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی جب کہ حنیف عباسی نے نوازشریف کو عمران خان نااہلی کیس سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف سے ملاقات میں حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی دور نہیں آپ جلد خوشخبری سنیں گے جس پر نوازشریف نے حنیف عباسی کی کاوشوں کو سراہا۔