خبرنامہ پاکستان

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 4 روزہ قیام کے بعد لندن روانہ

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 4 روزہ قیام کے بعد لندن روانہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ملک میں 4 روز قیام کے بعد واپس برطانیہ چلی گئیں۔ ملالہ یوسفزئی نے ملک میں 4 روز قیام کیا جس کے دوران انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اپنے آبائی علاقے سوات کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا۔ ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا جس کے دوران وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔ 4 روز قیام کے دوران ملالہ یوسفزئی نے جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپٹل ٹاک’ کے میزبان حامد میر کو انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے ملک سے دوری اور لندن قیام پر بات چیت کی۔ ملالہ یوسفزئی آج بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دوحا برطانیہ روانہ ہوگئیں۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….بھارت نوجوان کشمیری نسل ختم کرنے کے درپے ہے، خواجہ آصف

لاہور:(ملت آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نوجوان کشمیری نسل کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے اسلام آباد اور شوپیاں اضلاع میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا اور فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور وادی کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔ کشمیر کو خون میں نھلا دیا گیا درجنوں بیٹے شھید کر دیے گئے کشمیری لاشیں گن رھے ھیں۔جوان جنازے اٹھا رھے ھیں،بھارتی ریاستی دھشت گردی کشمیری نوجوان نسل ختم کرنے کے درپے ھے۔کشمیری خون عالمی ضمیر کو جنجھو ڑ رھا ھے۔ پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ھے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے 2 اضلاع میں آج 20 کے قریب کشمیریوں کوشہید کیا گیا، بھارتی قابض فوج نے 300 کشمیریوں کو زخمی اور5 گھروں کو تباہ بھی کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں بیٹے شہید کر دیئے گئے ہیں، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں جب کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیری نوجوان نسل کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا خون عالمی ضمیر کو جنجھوڑ رہا ہے اور پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔