اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر تحقیقات کے بجائے (ن) لیگ پر ملبہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گھناؤنا جرم کیا ہے، آزاد کشمیر میں لیگی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی۔