خبرنامہ پاکستان

نون لیگ کیس ہار جائے گی، عمران کا دعویٰ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین کا قانون غلط ہے، یہ نہیں ہونا چاہئے، چیئرمین نیب کو فوری طور پر فارغ کر دینا چاہئے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے احتساب تک انصاف نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پلان کے بعد لائحہ عمل دیں گے۔