خبرنامہ پاکستان

نہال، طلال اور دانیال کے بعد محمود خان اچکزئی بھی کھل کر سامنے آگئے

نہال، طلال اور دانیال کے بعد محمود خان اچکزئی بھی کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد(ملت آن لائن)پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو بدترین قرار دینے کی قرارداد منظور کی جائے، محمود خان اچکزئی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو بدترین قرار دینے کی قرارداد منظور کی جائے۔ محمود خان اچکزئی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میںن لیگ کے رہنما سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور 50ہزار جرمانے کی سزا سنا چکی ہے جبکہ ن لیگ کے دو وفاقی وزرا وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر چکی ہے۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی سی او ججز کو بدترین قرار دینے کی قراردادکے ساتھ آئین توڑنے والوں کے خلاف بھی قرارداد لائی جائے۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرنجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کو عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل
اس سے قبل عدالتِ عظمیٰ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیرمملکت طلال چوہدری کو بھی 6 فروری کو طلب کررکھا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ہی رہنما سینیٹرنہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کے لئے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا