خبرنامہ پاکستان

نہال ہاشمی نے جنھیں خوش کرنے کی کوشش کی وہ کمزور ہیں، جسٹس کھوسہ

نہال ہاشمی نے جنھیں خوش کرنے کی کوشش کی وہ کمزور ہیں، جسٹس کھوسہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے جن کو خوش کرنے کی کوشش کی وہ انسان شناسی میں انتہائی کمزور ہیں۔ سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قرار دیا ہے کہ اگر اس عدالت کے جج دل کے ضعیف یا کمزور ہیں اور اگر انھیں زبانی تضحیک یا کھلے عام دھمکیوں سے خوفزدہ کیا جا سکتا ہے تو پھر مدعاعلیہہ نہال ہاشمی نے یقیناً درست کوشش کی ہے تاہم یہ ظاہرہوتا ہے کہ اس (نہال) یا جن کی اس نے تقلید کرنا چاہی یا جن کو خوش کرنے کی کوشش کی وہ انسان شناسی میں انتہائی کمزورہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرنہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دینے کے فیصلہ کا آغاز مذکورہ الفاظ سے کیا ہے۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…نہال ہاشمی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

راولپنڈی:(ملت آن لائن)نہال ہاشمی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل، مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے (ن) لیگی رہنما نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو دل کی تکیلف کے باعث جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل
سپریم کورٹ نے گزشتہ روز نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور انہیں عدالت سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ ابھی نہال ہاشمی کو جیل میں صرف ایک دن ہی ہوا تھا کہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت پیدا ہوگئی جس کے باعث انہیں جیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شریف خاندان کا احتساب کرنے والوں پرزمین تنگ کردیں گے
واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی 2017 کو تقریر میں پاناما فیصلہ سنانے والے ججوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر پر 31 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔