خبرنامہ پاکستان

نہال ہاشمی پر مقدمہ درج کارروائی کیلئے اٹارنی جنرل کاسندھ حکومت کو خط

اسلام آباد(ملت آن لائن)سابق سینیٹر اور نون لیگی رہنما نہال ہاشمی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے اور کارروائی کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر کارروائی کے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے خلاف پرچہ درج کرنے کا معاملہ سندھ حکومت کا ہے جبکہ سابق لیگی رہنما کیخلاف 505,228 اور 168 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ان دفعات میں دفعہ 505 کے تحت سزا 7 سال اور 228 کے تحت سزا 2 سال ہے جبکہ شامل کی گئی دفعات سرکاری ملازم کو دھمکانے سے متعلق ہیں اور دفعات عدالتی کارروائی کے دوران انکوائری افسر کو ہراساں کرنے سے بھی متعلق ہیں۔ متنازعہ بیان کے بعد پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا اور ان سے سینیٹر کی نشست سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔