خبرنامہ پاکستان

نہال ہاشمی کو جواب کیلئے 16 جون تک کی مہلت

اسلام آباد (ملت آن لائن ) متنازعہ تقریر پر جواب جمع کرانے کے لیے سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو سولہ جون تک کا وقت دے دیا ۔ نہال ہاشمی کہتے ہیں تیس سال سے وکالت کے پیشے سے منسلک ہوں ، ہمیشہ عدالیہ کا احترام کیا ، جو اللہ سے ڈرتا ہے کسی سے نہیں ڈرتا ۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا آپ نے جو تقریر میں کہا وہ آپ کے عدالتی موقف کے برعکس ہے ۔ نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔ نہال ہاشمی کو جواب جمع کرانے کے لیے 16 جون تک کی مہلت میں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کا ساتھ دیا ۔ مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ نے جو تقریر میں کہا وہ آپ کے عدالتی موقف کے برعکس ہے ، عدالت کے استفسار پر نہال ہاشمی نے استدعا کی کہ تحریری جواب کیلئے عید کے بعد تک کا وقت دیا جائے ، اس سے پہلے عمرے کے لیے جانا چاہتا ہوں ۔ تیس سال سے وکالت کے پیشے سے منسلک ہوں ، ہمیشہ عدالیہ کا احترام کیا ۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر آپ تحریری جواب ساتھ لائے تھے ، آج آپ وقت مانگ رہے ہیں ، آپ سنجیدہ معاملے کو ہلکا نہ لیں ، جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا ۔