خبرنامہ پاکستان

’نیازی صاحب دائیں بائیں کرپشن کی مشینیں کھڑی کرکے جہاد کا اعلان کررہے ہیں‘

’نیازی صاحب دائیں بائیں کرپشن کی مشینیں کھڑی کرکے جہاد کا اعلان کررہے ہیں‘

لاہور:(ملت آن لائن) مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب دائیں بائیں کرپشن کی مشینیں کھڑی کر کے جہاد کا اعلان کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سندھ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں ممبر سازی مہم میں شریک ہیں۔ حیدرآباد میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھٹو تو عظیم آدمی تھے لیکن ہم نے زرداری کو سیاسی طور پر زندہ نہیں رہنے دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری اژدھا بن کر لوگوں کا خون چوس رہا ہے، وہ چلنے سے بھی قاصر ہے لیکن پھر بھی اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔ ترجمان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
لوگوں کو مار دیا لیکن بھٹو ابھی تک زندہ ہے: عمران خان
اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ طالبان کو بھائی کہنے والا صوفیوں کی سرزمین سے نامراد لوٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ آنا عمران خان کا حق ہے لیکن انھیں یہاں کچھ نہیں ملےگا کیوں کہ ‏سندھ کے لوگ نظریے کو ووٹ دیتے ہیں، جھوٹ اور منافقت کے سودا گروں کو نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سندھ میں نوازشریف کی طرح مایوسی ہو گی لیکن عمران خان خیبر پختونخوا میں دودھ اور شہد کی نہروں کا پتا بتائیں۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب دائیں بائیں کرپشن کی مشینیں کھڑی کرکے کرپشن کے خلاف ہی جہاد کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کوئی یونیورسٹی اور اسپتال بنایا ہے تو اس کا ذکر ہی کرلیں۔ ترجمان پی پی پی کا کہنا تھا کہ ‏آصف زرداری کو نوازشریف اور پرویزمشرف نے 11 سال جیل میں رکھا لیکن ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تاہم جن پر ثابت ہوا وہ آج عمران کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے، بلاول بھٹو ان کا کہنا ہے کہ 8 دن کی جیل پر معافی مانگ کر باہر آنے والا شہیدوں کی جماعت کا مقابلہ کیا کرےگا؟ عمران خان کے بجھتے دیے ٹمٹمارہے ہیں، اس لیے وہ جتنا شور مچاسکتے ہیں مچالیں۔ ترجمان پی پی پی نے کہا کہ ‏چیئرمن بلاول نے ٹھیک کہا ہےکہ یہ الیکشن عمران خان کاآخری الیکشن ہوگا۔