خبرنامہ پاکستان

نیب افسران کا بھی احتساب ہونا چاہئے، چودھری شیر علی

ملتان(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما چودھری شیر علی نے کہا ہے کہ نیب مقدس گائے نہیں ہے ،نیب کے افسروں کا بھی احتساب ہونا چاہئے، نیب کے افسر کاروباری افراد سے پیسے مانگتے ہیں۔احتساب صرف سیاست دانوں کا نہیں ہونا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔چودھری شیر علی نے کہا کہ نیب والے انہیں گرفتار پہلے کرتے ہیں اور قانون بعد میں بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان صحیح ہیں نوکریاں دے کر کوئی جرم نہیں کرتے ہیں ۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چودھری شیر علی بلدیاتی انتخابات میں حمایت یا مخالفت کے حوالے سے نہیں بلکہ میرے بھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی کی وفات پر تعزیت کرنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این ۔ اے 153 کا ضمنی انتخاب کوئی بڑا معرکہ نہیں ہے جہاں فوج کو بلایا جائے