خبرنامہ پاکستان

نیب ترمیمی آرڈیننس کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سینیٹ میں حکومت کو پھر شکست ہو گئی۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ ایوان نے نیب آرڈیننس مسترد کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ دریں اثناء، نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پلی بارگین کا چیئرمین نیب کا اختیار ختم کیا گیا تھا۔ آرڈیننس کے ذریعے پلی بارگین کرنے والے کو تاحیات نااہل بھی قرار دیا جا رہا تھا۔ ایوان میں قرارداد اپوزیشن کے 38 سینیٹرز نے پیش کی تھی۔ قرارداد کے حق میں 33 ارکان جبکہ مخالفت میں 21 سینیٹرز نے ووٹ دیا۔