خبرنامہ پاکستان

نیب حدیبیہ ریفرنس پرآج نظرثانی درخواست دائرکرے گا

نیب حدیبیہ ریفرنس پرآج نظرثانی درخواست دائرکرے گا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیر ملزکیس میں نظر ثانی کی درخواست آج عدالت عظمیٰ میں دائرکرے گا۔ نظرثانی درخواست تیا ر کرلی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلہ میں فاضل ججز اور 3رکنی بینچ کا موقف مختلف ہے۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے 40 سے زائد صفحات پرمشتمل نظر ثانی کی درخواست تیار کی ہے جس میں مختلف قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…نیب نے سیف اللہ برادران کے کرپشن کیسز کھول دیے

پشاور: قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے سیف اللہ برادران اور خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کھول دیے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے ڈی جی نیب پختونخوا کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سیف اللہ برادران کی 34 آف شور کمپنیوں کی انکوائری کریں جن کا انکشاف پاناما لیکس میں ہوا ہے، آف شور کمپنیاں سینیٹر عثمان سیف اللہ خان، سلیم سیف اللہ خان، ہمایوں سیف اللہاور انور سیف اللہ، اقبال سیف اللہ، جاوید سیف اللہ اور جہانگیرسیف اللہکی ہیں اور الزام ہے کہ ان کے پاس موجود اثاثے ان کے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ ہیں۔