خبرنامہ پاکستان

نیب: خیبرپختونخوا پولیس میں اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات حکم

نیب: خیبرپختونخوا

نیب: خیبرپختونخوا پولیس میں اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات حکم

پشاور:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نےخیبرپختونخوا پولیس میں اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے جانچ پڑتال کی منظوری دے دی ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز سے جاری خط کے مطابق سابق آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کے دور میں 2013ء سے 2017ء تک خیبرپختونخوا پولیس میں اربوں روپے کے گھپلے ہوئے، ٹریفک پولیس کیلئے آلات کی خریداری، پولیس اسسٹنٹس لائنز کی تعمیر، پولیو ویکسی نیشن مہم کی سکیورٹی کیلئے ملنے والے فنڈز، سی ٹی ڈی کیلئے فرنیچر و دیگر سامان کی خریداری، ایس ایم ایس سروسز کے معاہدوں اور پولیس کے زیر نگرانی چلنے والے اسکولوں کے فنڈز میں گھپلوں اور پٹرول کے جعلی بلز بنائےجانے کی شکایات ہیں۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے: ملیحہ لودھی

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے سے منصفانہ نمائندگی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کونسل میں منصفانہ نمائندگی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔ غیر مستقل نشستوں میں اضافہ اقوام متحدہ کے منشور میں شامل ہے۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ 1945 میں اقوام متحدہ میں 20 فیصد نمائندگی تھی اب 8 فیصد رہ گئی۔ سلامتی کونسل میں توسیع اتفاق رائے سے ہونی چاہیئے۔