خبرنامہ پاکستان

نیب ریفرنسز؛ تھا یقین یہ پل ضرور آئے گا

نیب ریفرنسز؛ تھا یقین یہ پل ضرور آئے گا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔ حسن اور حسین نواز کو نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور طلبی کے نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا۔