خبرنامہ پاکستان

نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا معاملہ، نواز شریف کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر

نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا معاملہ ، نواز شریف کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ملت آن لائن) نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی چمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔ چیف جسٹس چمبر اپیل پر 21 فروری کو سماعت کرینگے۔ خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کی تھی ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے جس پر اعتراضات کے خلاف چمبر اپیل دائر کی گئی ، چیف جسٹس نے چمبر اپیل خارج کر کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا۔ نواز شریفب نے چمبر اپیل خارج کرنے کے فیصلہ کو آئینی درخواست سے چیلنج کیا تھا ۔ آئنی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دیئے تھے ۔ دوسری آئینی درخواست پر اعتراضات کے خلاف پھر چمبر اپیل دائر کی گئی جو سماعت کے لیے مقرر ہوئی۔