خبرنامہ پاکستان

نیب ریفرنس: نوازشریف پر فرم جرم کا معاملہ 9 اکتوبر تک مؤخر

نیب ریفرنس: نوازشریف پر فرم جرم کا معاملہ 9 اکتوبر تک مؤخر

اسلام آباد(ملت آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کے تین ریفرنسز میں فرد جرم کا معاملہ 9 اکتوبر تک کے لئے مؤخر کردیا جب کہ عدالت نے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر 3 عبوری ریفرنسز کی سماعت کی۔

دوران سماعت سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں جب کہ ان کے بچے والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے وکلا کی جرح سننے کے بعد شریف خاندان کے وکلا کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز سمیت داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کے روبرو دوسری مرتبہ پیش ہوئے تاہم کیس میں نامزد دیگر ملزمان حسن، حسین اور مریم نواز سمیت کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

دیگر ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف پر فرد جرم کے لئے سماعت 9 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔