خبرنامہ پاکستان

نیب نےوزارت خارجہ کےڈائریکٹرشفقت چیمہ کوگرفتارکرلیا

اسلام آباد:(آئی این پی) نیب راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفت علی چیمہ کو ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت غیر قانونی پاسپورٹ جاری کرنے، آبائی گاؤں میں بڑے رقبے پر محیط زمین اور اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا جس کی کئی عرصے سے تفتیش جاری تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے شواہد ملنے کے بعد شفقت علی چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا جنہیں راولپنڈی میں ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔