خبرنامہ پاکستان

نیب نے ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ ارباب کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) قومی احتساب بیورو ( نیب )نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں،دونوں کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب )نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں،دونوں کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں میاں بیوی کے برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں 5 فلیٹ ہیں۔ ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے بیرون ملک بنک اکاوئنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق دونوں کے اکاوئنٹس میں اڑھائی کروڑ ڈالر سے زائد رقم ہے۔ غیر ملکی بنک اکاوئنٹ منجمد کرانے کے لئے متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطہ کر لیا گیا ہے ،نیب ذرائع نے بتایاکہ ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب بیرون ملک روپوش ہیں۔ نیب نے دونوں میاں بیوی کے خلاف انکم سے زائد اثاثے بنانے کا کیس کھول رکھا ہے