خبرنامہ پاکستان

نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

نیب نے مریم نواز اور

نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسلام آباد :(ملت آن لائن) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکیخلاف درخواست واپس لے لی۔ لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیٹپن صفدر کیخلاف نیب کی درخواست سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ سماعت میں پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ متعلقہ معاملے پر نیب ایک ضمنی ریفرنس جلد داخل کر رہا ہے، نئی درخواست کی روشنی میں وقتی طور پر درخواست واپس لے رہے ہیں، احتساب عدالت نے جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کا حکم دیا تھا۔
نیب نے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نےفردجرم میں ترمیم کی درخواست جزوی طور پر منظور کی تھی اور کیلبری فونٹ کی دستاویز سے متعلق سیکشن تھری اے کو فردجرم سے نکال دیا گیا۔ مریم نواز کی فرد جرم میں ترمیم ، کیلیبری فونٹ سے متعلق سیکشن 3اے نکال دی گئی کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویزسے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے مریم نواز کی دستاویزات میں سے ایک ایسی چھوٹی سی غلطی پکڑی گئی تھی، جس نے شریف خاندان کے سارے ثبوتوں کو جھوٹا ثابت کردیا تھا، دستاویزات جس فونٹ سے ٹائپ ہوا وہ اس سال ریلیز ہی نہیں ہوا۔ دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیائے معلومات کی سب سے بڑی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر کیلیبری فونٹ سے متعلق ڈیٹا تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وکی پیڈیا نے اسے عارضی طور پر بلاک کردیا تھا۔