خبرنامہ پاکستان

نیب نے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور بچت بازار کو گرفتار کرلیا

چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب نے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور بچت بازار کو گرفتار کرلیا

کراچی:(ملت آن لائن) نیب حکام نے مبینہ طورکرپشن میں ملوث ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور بچت بازار عبید احمد کو گرفتار کرلیا۔ نیب حکام نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر پر چھاپہ ما رکرمبینہ طورکرپشن میں ملوث ڈائریکٹرچارجڈپارکنگ اور بچت بازار عبید احمد کو گرفتارکرکے ان کے دفتر میں تالا لگادیا جبکہ نیب حکام سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو ہتھکڑی لگا کر ساتھ لائے تھے۔ سابق ڈی جی کی نشاندہی پر ڈائریکٹرچارجڈ پارکنگ اور بچت بازار عبید احمد کو گر فتار کر تے ہی ہتھکڑی لگادی جس پر انھوں نے مزاحمت بھی کی، سابق ڈی جی نا صرعباس پاسپورٹ ایکٹ، منی لانڈرنگ اور زمین کے دیگر معاملات میں گر فتارہیں، عبید احمد پر سنگین قسم کی کرپشن کے الزامات ہیں جن میں کورنگی میں پٹرول پمپ کی عارضی طور پراجازت، چارجڈ پارکنگ غیرقانونی طورپرالاٹ کرنے کے الزامات شامل ہیں، ان پر کے ڈی اے کی یونین نے بھی کروڑوں رو پے کی کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔عبید احمدپر کرپشن کے الزامات کے باوجود نئے ڈی جی سمیع صدیقی نے چند دن قبل ہی عبید احمد کو ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور بچت بازار تعینات کیاتھا۔ ناصر عباس نے مختلف الزامات میں عبید احمد کو شریک ملزم قرار دیاہے جس کی بنیاد پرعبید احمد کو گرفتار کیا گیا۔ عبید احمد کی گرفتاری کے بعد ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کی ہدایت پرسیکریٹری کے ڈی اے نے عبید احمد کو معطل کرکے تنخواہ بند کردی ہے۔