خبرنامہ پاکستان

نیب نے کیپٹن (ر) صفدرکی رہائی چیلنج کردی

نیب نے کیپٹن (ر) صفدرکی رہائی چیلنج کردی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکی ضمانت پررہائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کو چیلنج کردیا ہے۔ نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے، احتساب عدالت کو کیپٹن (ر) صفدر کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے اور رہائی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے جب کہ درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔9 اکتوبرکو احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا جب کہ کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے۔

احتساب عدالت کو کیپٹن (ر) صفدر کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے اور رہائی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے جب کہ درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔9 اکتوبرکو احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا جب کہ کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے۔