خبرنامہ پاکستان

نیب کارروائیوں سے افسر پریشان، کسی کے بھی ناخن بڑھے تو تراشے جائیں گے

ٹیکسلا: کینو میلے میں بھی وزیر اطلاعات کی جانب سے نیب اور عمران خان پر کھٹے میٹھے حملے جاری رہے۔ انہوں نے حسب روایت دھرنے پر کڑی تنقید کی، احتساب ادارے کے پر کاٹنے کی تردید کی مگر حد سے بڑھے پر ناخن تراشنے کی تصدیق بھی کی۔ پرویز رشید نے کپتان پر طنز کا تیکھا تیر برسایا کہ کل تک وہ چیئرمین نیب کو کہتے تھے مک مکا والا، آج انہی پر فدا ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے گلہ کیا کہ دنیا موجودہ حکومت کے منصوبوں کی معترف ہے مگر بدقسمتی سے ملک کے اندر تنقید کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر سے گیس کی قیمت طے نہیں ہوئی، انکوائری شروع کر دی گئی ہے، پرویز رشید مزید کہتے ہیں نیب کارروائیوں سے افسر پریشان ہیں، کسی کے بھی ناخن بڑھیں گے تو تراشے جائیں گے۔