لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آشیانہ کے بارے میں سب کو پتا اس میں جان نہیں ہے، اب شہبازشریف کے خلاف رمضان شوگرملز کا کیس بنا دیا گیا ہے، نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری کابینہ پر الزامات لگائے، الزام تراشی سے کچھ نہیں ہوگا، عمران نے کرپشن ڈھونڈنی ہے تو اپنے دائیں بائیں دیکھیں نظر آجائے گی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ باتیں کرنے اور پگڑی اچھالنے سے کام نہیں بنتا، کرپشن ہے تو عمران خان سامنے لائیں۔