خبرنامہ پاکستان

نیب کاوزارت خارجہ کےدفترپردوبارہ چھاپہ

اسلام آباد:(اے پی پی) کروڑوں کی کرپشن میں گرفتار ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کا وزارت خارجہ کے دفتر پر دوبارہ چھاپہ، شفقت کی ملکیت 111 کنال اراضی کی دستاویزات برآمد۔ ذرائع کے مطابق شفقت علی چیمہ نے دوران تفتیش گوجرانوالہ میں کروڑوں روپے کی اراضی کا انکشاف کیا تھا۔ چھاپے کے دوران اراضی کی دستاویزات شفقت چیمہ کے دوست سے برآمد ہوئیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ٹریول ایجنٹس کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔