خبرنامہ پاکستان

نیب کا رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر شہباز شریف کو نوٹس

پاکستان کی 70

نیب کا رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر شہباز شریف کو نوٹس

لاہور:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک اور نوٹس کے ذریعے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کر لیا ہے ۔ نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو یہ دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 22 جنوری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے بھی طلب کیا گیا تھا۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم: نیب کا بلایا جانا بدنیتی پر مبنی ہے، شہباز شریف
نیب میں پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں نیب کی جانب سے بلائے جانے کو بدنیتی قرار دیا تھا۔ نیب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دوسرا نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پرجواب طلب کیا گیا ہے۔نیب نے شہبازشریف کو 29 جنوری تک دستاویزات اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
شہباز شریف کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات
سرگودھا:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی ‘ اعلان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کی درخواست پر احتجاج کی کال منسوخ کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پیر حمید الدین سیالوی نے مختصر مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اعلان کیا گیا کہ معاملات کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ختم نبوتﷺپرایمان مسلمان کےعقیدےکالازمی جزوہے۔پرامن سیرت النبی اورختم نبوت کانفرنسزہوں گی۔ ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ میری درخواست پرسیالوی صاحب نےاحتجاج کی کال منسوخ کردی۔ ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے بھرپور کوشش کی کہ ہمارے درمیان اختلافات پید کیے جائیں ‘ تاہم حمید الدین سیالوی سےاچھارشتہ ہےجوہمیشہ قائم رہےگا۔
پیرحمیدالدین سیالوی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان
خادمِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پیر حمید الدین سیالوی کے تحفظات دور کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی ان سے وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی معافی اور دیگر تمام تر معاملات طے کرے گی واضح رہے کہ علماء اور مشائخ نے رانا ثنا اللہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررکھا ہے، اس ضمن میں اب تک دو بار سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں نئی سیاسی جماعت بنا کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ داتا دربار پر نفاذِ نظام مصطفیٰ کے لیے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان متوقع ہے، جدوجہد کو تحریک تحفظ ناموس رسالت سیال شریف کا نام دیا گیا تھا۔