خبرنامہ پاکستان

نیب کا عامر ریاست کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

نیب کا عامر

نیب کا عامر ریاست کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

اسلام آباد؛ (ملت آن لائن+اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق جنرل سیکرٹری فیڈریشن ایمپلائزکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی عامر ریاست کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے سی ڈی اے غیر قانونی طریقے سے نقشہ منظور کروایا اور 2004ء میں الاٹ شدہ 4کنال رہائشی پلاٹ کو پبلک پارک ظاہر کیا اور اس کے بعد سی ڈی اے سے ملی بھگت کرکے سوسائٹی کے لئے لے آؤٹ پلان حاصل کیا۔ نیب راولپنڈی نے محکمہ پوسٹل سروسز گلگت بلتستان کے پوسٹ ماسٹر حاجت اللہ زیب اور پوسٹ ماسٹر شاہد علی کے خلاف انویسٹی گیشن کا فیصلہ کیا۔ ملزم حاجت اللہ زیب نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران 98مختلف بینک ہولڈرز کے سیونگ اکاؤنٹس میں 13.41ملین روپے کی خورد برد کی۔ اسی طرح پوسٹ ماسٹر شاہد علی نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران 69 بینک ہولڈر کے سیونگ اکاؤنٹس میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خورد برد کی ۔