خبرنامہ پاکستان

نیب کا علیم خان کے خلاف بھی گھیرا تنگ

نیب کا علیم خان کے خلاف بھی گھیرا تنگ

لاہور: (ملت آن لائن) نیب لاہور نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ نیب نے علیم خان کو جاری ہونے والے طلبی کے نوٹسز کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ نیب علیم خان کے خلاف ان کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب نے علیم خان کو 31 مئی کو نوٹس جاری کیا کہ وہ نیب لاہور میں پارک ویو اور ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ لے کر پیش ہوں تاہم وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد 5 جون،11 جولائی اور 27 جولائی کو دوبارہ نوٹسز جاری کئے گئے تھے مگر وہ پیش نہ ہوئے اور عدالت سے رجوع کیا اور ہائیکورٹ نے نیب کی طلبی کے لیٹرز معطل کر دیئے۔

نیب لاہور نے دوبارہ ان نوٹسز کی بحالی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کیلئے لیٹر لکھا ہے اور استدعا کی ہے کہ اس کیس کی جلد از جلد سماعت کی جائے تاکہ کیس کی تحقیقات کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

نیب لاہور نے آج ایل ڈی اے کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں حسن اور حسین نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مراسلے میں سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کے شناختی کارڈ نمبر بھی دیئے گئے ہیں اور کہا گیا ہےکہ حسن اور حسین نواز کی لاہور میں زمینوں اور جائیداد کو ڈھونڈا جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر اداروں کو بھی دونوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات دینے کے لیے مراسلہ بھیجا ہے۔