خبرنامہ پاکستان

نیب کا نواز شریف کیخلاف 3 ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا نواز شریف

نیب کا نواز شریف کیخلاف 3 ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 3 ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا جس میں نواز شریف کے خلاف 3ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی چیئرمین نیب نے منظوری بھی دی۔ اجلاس میں نوازشریف اوردیگرکے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور15کمپنیوں میں بدعنوانی کاضمنی ریفرنس دائرہوگا جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملزاورہل میٹل کیس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر ہوگا۔ نیب اعلامیے کے مطابق نواز شریف اور دیگر افراد کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر ہوگا۔ اس کے علاوہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے نیب اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کےافسران کے خلاف اختیارات کےناجائزاستعمال ، این ٹی ایس انتظامیہ و محکمہ صحت پنجاب اور چوہدری شوگر ملز کے مالکان کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ چوہدری شوگرملزمالکان میں نوازشریف،شہبازشریف،حمزہ شہباز،کلثوم نواز،مریم صفدر،فضل داد عباس اور مسرور انور کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مقصوداینڈکمپنی کےمالک ملک مقصوداحمدکےخلاف آمدن سےزائداثاثوں پرانکوائری کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ چیئرمین نیب نے احدچیمہ اوردیگرکیخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال اوربدعنوانی کی شکایات کی انکوائری کی منظوری بھی دی۔ نیب نے موبائل سروسزکاٹھیکہ دینےکےالزام میں اسحاق ڈار،انوشہ رحمان اور اسماعیل شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے ۔ چیئرمین نیب نے عمران خان کےسرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنےپر حکام کےخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کسی کے خلاف امتیازی کارروائی نہیں کررہا۔