خبرنامہ پاکستان

نیب کی پلی بارگین، فارما اسکینڈل کے تین ملزم بری

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) نیب حکام نے احتساب عدالت سے استدعا کی کہ ادویات مہنگی کر کے عوام کو لوٹنے والے فارما سیوٹیکل کمپنی کے مزید تین ڈائریکٹرز پلی بارگین پر راضی ہیں۔ ان سے تیرہ کروڑ 92 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے ہیں انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔ دوسری جانب نیب حکام کہتے ہیں کہ پلی بارگین نہ کریں تو لوٹی گئی رقم کی واپسی کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ ڈی جی نیب نے کہا کہ فارما سوٹیکل کمپنیوں سے ایک ارب روپے وصول کر لیے جبکہ مقدمے میں ملوث اعلٰی سرکاری افسران کی پلی بارگین درخواستیں مسترد کر دی گئیں ہیں۔