خبرنامہ پاکستان

نیب کے امور میں بہتری لانے کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد:(آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو کے امور میں بہتری لانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے ، کمیٹی نیب قوانین میں موجود سقم دور کرے گی ۔ وزارت قانون و انصاف کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ قومی احتساب بیوروکی نگرانی کیلئے کمیشن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، نیب کی نگرانی کیلئے آزاد کمیشن کا معاملہ صرف تجاویز کی حد تک تھا، نیب کے امور میں بہتری لانے کا کام سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی نیب قوانین میں موجود سقم دور کرے گی اور کمیٹی نیب قوانین میں بہتری لانے کیلئے تجاویز دے گی ۔