خبرنامہ پاکستان

نیب کے خلاف پہلا حکومتی منصوبہ، ملازمین کے الاؤنس بند کرنے پر غور

نیب کے خلاف پہلا حکومتی منصوبہ، ملازمین کے الاؤنس بند کرنے پر غور

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نیب کے خلاف پہلا حکومتی منصوبہ سامنے آگیا، وزارت خزانہ نے ملازمین کا بجٹ الاؤنس روکنے کی سمری تیارکرلی ہے۔ نیب کو ایمانداری سے کام کرنے کا صلہ مل گیا اور نیب کے خلاف پہلا حکومتی منصوبہ سامنے آگیا، حکومت کی جانب سے نیب کے تمام ملازمین کے خصوصی الاؤنسز کو بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ وزارت خزانہ نے الاؤنس روکنے کی سمری تیارکرلی ہے، قومی احتساب بیورو کے سیکرٹ فنڈز پہلے ہی بند ہیں، الاؤنسز بند ہونے سے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان اقدامات کے ذریعے نیب کو دباو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنس قومی احتساب بیورو میں زیر سماعت ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر ایون فیلد، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ یاد رہے نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی تھی اور وزارت داخلہ کو خط لکھ تھا جبکہ اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے متعدد بارخط لکھ چکی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی اپنے بیان میں کہاتھا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پرچلیں گے تمام کیسز کو خود مانیٹر کروں گا۔