خبرنامہ پاکستان

نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کے بجائے سیاسی مخالفین پر استعمال ہورہا ہے، بلاول بھٹو

بہاولپور:(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے بجائے سیاسی مخالفین پر استعمال کر رہی ہے۔ بہاولپور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد فوجی جوانوں، بچوں اور عورتوں کو شہید کررہے ہیں اور حکومت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے اشتہارات پر اکتفا کررہی ہے، سی ٹی ڈی کے اشتہارات چلانے کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے بڑے پیمانے پر خفیہ ٹھکانے موجود ہیں، وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے بجائے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرے۔