خبرنامہ پاکستان

نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنلز آج پھر ملتوی

نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنلز آج پھر ملتوی
لاہور:(ملت آن لائن) راولپنڈی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنلز آج پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں جاری نینشل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں، دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سلام آباد سمیت ملک بھر میں جاری مظاہروں کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹوینٹی 2017 کپ کے سیمی فائنلز بھی تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور قائد اعظم ٹرافی کا سپر8 راؤنڈ بھی نہیں ہوگا۔ ہفتے کے روز شیڈول نیشنل ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل کا پہلا میچ دوپہر 12 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 4 بجے لاہور بلوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا جب کہ فائنل اتوار کو شیڈول تھا۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل ملتوی کرکے ایک روز آگے بڑھا دیئے لیکن حالات بدستور خراب ہونے کے باعث اب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملتوی کئے گئے سیمی فائنلز اور فائنل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔