خبرنامہ پاکستان

نیلم ‘شدید بارش کی تباہ کاریاں؛100 سے زیادہ مکانات زمین سرکنے سے ناقابل رہائش ہو گئے

نیلم (آئی این پی) وادی نیلم میں شدید بارش کی تباہ کاریاں نگدر بدھن پورہ ، کالو والا ڈھیرہ سمیت متعدد علاقو ں میں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ جبکہ 100 سے زیادہ مکانات زمین سرکنے سے ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں گاؤں نگدر میں متعدد مقامات زمین کے کٹاؤ سے 50 سے زیادہ مکانات اپنی جگہ چھوڑ کر ناکارہ ہو گئے ہیں۔ نگدر گاؤں کسب پورہ ، بدہن پورہ ، چنارپورہ میں 50 سے زائد گھر ناکارہ ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے گھروں کو خالی کر کے اکھاڑناشروع کر دیا ہے۔عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف آج تک ایک بھی فرد دیکھنے نہیں گیا۔ عوام نے وزیر اعظم پاکستان سے امداد کی اپیل کی ہے۔ لوگوں کو رات گزارنے کے لئے کوئی جگہ نہیں مل رہی۔ کیوں کہ بہت سارا علاقہ 5سے 6 فٹ تک اپنی جگہ چھوڑ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مکانات ناکارہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ اور یہ زمینی کٹاؤ مسلسل جاری رہے اور کوئی روکنے کی امید باقی نہ ہے۔ حکومت نے کوئی جیلو میٹس معائنیہ کے لئے نہیں بھیجا ۔ جو اس علاقے کو چیک کر کے بتا سکے کہ کب تک کٹاؤ کرے گا۔ نگدر کارکہ میں کالو والا ڈیرہ میں روڈ سے نیچے کے 50گھر مکمل طور پر تباہ کر رہ گئے ہیں۔ اور وہاں پر بھی تقریباً 7 فٹ تک اپنی جگہ سے سرک گیا ہے اور لوگ مکانات خالی کر رہے ہیں اور کوئی بھی پرسان خال نہیں۔ لوگوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہماری مکانات اور زمین کی کیا قیمت ادا کرے گی۔ ہمیں متبادل جگہ دی جائے جہاں ہم خاندان کو رہائش دے سکیں۔ ہماری عمارتی لکڑی کو مظفرآباد لے جانے کی اجازت دی جائے۔ تا کہ ہم ادھر اپنے مکانات تعمیر کر سکیں۔ کیونکہ یہ سارا علاقہ ناقابل رہائش ہو گیاہے۔ اور ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں ہے۔ اور ہر وقت موت کا سایہ ہے۔ انتظامیہ کی بے حسی دیکھی کی ابھی تک کوئی شخص محکمہ مال کا نہیں آیا۔ ہمارے زمین اور مکانات رجسٹریشن کرے۔ ہم لوگ بہت غریب ہیں۔ اور جمع پونجی بھی ختم ہو چکی ہے۔ نگدر کی لنک روڈ بھی تباہ ہونے سے لوگوں میں راشن کی کمی ہو گئی ہے۔ عوام علاقہ حکومتی امداد کرے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔