خبرنامہ پاکستان

نیوز لیکس: شیخ رشید کا وزیر داخلہ کو خط

راولپنڈی/اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے حکمران خاندان پر خبر لیک ہونے کے معاملے میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا، کہتے ہیں اسی لئے من پسند لوگ کمیٹی میں بٹھائے گئے۔ خط نے شیخ صاحب کی حقائق سے بے خبری کو عیاں کر دیا۔ کمیٹی کے رکن عثمان انور کو ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کے بجائے ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ لکھ ڈالا۔ شیخ صاحب نے خط میں تاثر دیا ہے کہ طاہر شہباز کو شہباز شریف نے چیئرمین سی ڈی اے بنوایا حالانکہ انہیں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے تعینات کیا تھا۔