خبرنامہ پاکستان

نیوز لیکس: قریشی کا اعتزاز کو فون

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) نیوز لیکس سکینڈل ایک بار پھر متحارب اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کا باعث بن گیا۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی پی پی کے سینیٹر اعتزاز احسن کو ٹیلیفون کیا اور نیوز لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی نے بھی تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ جماعت اسلامی اور ق لیگ سے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ اپوزیشن اس بارے میں مشترکہ حکمت عملی اپنا سکے۔