خبرنامہ پاکستان

نیوکلیئرسپلائرزگروپ کسی کوامتیازی حیثیت حاصل نہیں ہونی چاہیے: ایازصادق

اسلام آباد: (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےکہا ہے کہ عسکریت پسندی کی سوچ اور دہشتگردی دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ ایشیائی پارلیمنٹ کو سماجی ، معاشی، صحت ، توانائی ، پانی ، انسانی حقوق کے چیلنجر درپیش ہیں ۔ عسکریت پسندی کی سوچ اور دہشتگردی دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی وجہ سے 65 ہزار جانیں قربان کی ۔ ضرب عضب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ۔ ہم جنوبی ایشیا میں اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتے ۔ پاکستان قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتا ۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے، نیوکلیر سپلائرز گروپ مختلف ممالک کے ساتھ امتیازی پالیسی ترک کرے ۔ روہنگیا ، کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے بغیر پرامن ایشیا خواب رہے گا ۔ ان کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہدری علاقائی تعاون کی بہترین مثال ہے ۔ چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمبوڈیا کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی میزبانی پاکسان کیلئے اعزاز ہے ۔ اسمبلی کی قرار دادیں ایشائی لوگوں کی سوچ کی عکاس ہیں، موجودہ دور میں ایشیائی معیشتیں انحطاط کا شکار ہیں۔