خبرنامہ پاکستان

نیویارک: اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان قونصلیٹ کے باہر احتجاج وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ

نیویارک: (آئی این پی) پاکستانی قونصلیٹ کے باہر کیے جانے والے مظاہرے میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور دیگر جماعتیں شریک تھیں۔ خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا پاناما لیکس پر بننے والا کمیشن منظور نہیں ہے۔ مقررین کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف بیرون ملک موجود رقم واپس لائیں اور کمیشن کے قیام سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ مظاہرے میں پی ٹی آئی کی قیادت آصف چودھری، پیپلز پارٹی کی لطیف ڈالمیا اور ق لیگ کی جانب سے ذاکر نسیم نے کی۔