خبرنامہ پاکستان

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ افتتاح کے لیے تیار‘ نام نہیں رکھا جاسکا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ افتتاح کے لیے تیار‘ نام نہیں رکھا جاسکا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) دس سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تاحال تجویز نہیں کیا جاسکا‘ ایئرپورٹ کی تعمیر پر 90 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دس سال کے طویل عرصے میں 90 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے ‘ تاہم ابھی تک ایئرپورٹ کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیا جاسکا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ 7اپریل 2007ء میں اس کا سنگ بنیادجنرل ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے رکھا تھا اور اسے تین سال کے عرصے میں مکمل ہونا تھا ‘ تاہم تعطل کا شکار رہنے کے سبب کام وقت پر مکمل نہیں کیا جاسکا اور اب دس سال بعد 20 اپریل 2018 کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے متعدد نام زیر بحث رہے ہیں ‘ جن میں عبدالستار ایدھی،لیاقت علی خان،فاطمہ جناح گندھارا اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام زیر بحث آئے لیکن کابینہ نے کسی بھی نام کی حتمی منظوری تاحال نہیں دی ہے۔ دوسری جانب نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے گرونڈ ہینڈلنگ کے انتظامات نہیں کئے جاسکے، جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنز نے گراونڈ ہینڈلنگ کے انتظامات مکمل کرلئے۔پی آئی اے انتظامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو 18اپریل تک نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے تما م تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔