خبرنامہ پاکستان

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسےکی کمی

لاہور: (ملت+آئی این پی) نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق نیپرانے بجلی کی عوام کی بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاع کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا اس کے علاوہ 300یا اس سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی قیمتوں میں کمی کا ریلیف نہیں مل سکے گا ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق دسمبرمیں صارفین کے بلوں پرہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو20ارب روپے سے ز ائدکاریلیف ملے گا‘ سی پی پی اے کی جانب سے2روپے59پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی ۔