خبرنامہ پاکستان

نیہا جمشید کی میت شناخت کے بعد والد کے حوالے کر دی گئی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی میت شناخت کے بعد والد کے حوالے ، لاہور روانہ کر دی گئی ، جنید جمشید کی میت ان کے بھائی آج وصول کریں گے ۔ میت کراچی منتقلی سے قبل نورخان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کیا جائے گا ۔ پمز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی میت شناخت کے بعد ان کے والد کے حوالے کردی گئی ، ورثا میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے جبکہ جنید جمشید کی میت ان کے بھائی آج وصول کریں گے ۔ میت کراچی منتقلی سے قبل نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کیا جائے گا ، باقی لاشوں میں سے بھی اکثریت کی ڈی این اے رپورٹس آج موصول ہو جائیں گی جس کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کیے جانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔