خبرنامہ پاکستان

(ن) لیگی حکومت کا صفایا ہونیوالا ہے ‘دسمبر آخری ڈیڈ لائن ہے ‘ لطیف کھوسہ کا دعویٰ

لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کا صفایا ہونیوالا ہے ‘دسمبر آخری ڈیڈ لائن ہے ‘نوازشر یف کا جرم سید یوسف رضاگیلانی کے مقابلے میں بہت بڑا ہے ‘وزیر اعظم نااہل بھی ہوں گے اور جیل میں بھی جائیں گے ‘پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالے کاغذات ہی نوازشر یف اور انکے خاندان کے خلاف سب سے بڑے ثبوت ہے وہ بچ نہیں سکتے ۔ منگل کے روز پی پی پی کے رہنما جہانگیر بدر کی رسم قل میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ نوازشر یف اور انکا خاندان قوم کے اب عدالت کے سامنے بھی جھوٹ بول رہا ہے مگر انکے تمام جھوٹ ناکام ہوں گے اور انکو اقتدار کے ایوانوں سے سے گھر جانا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف نے آف شور کمپنیوں اور غیر ملکی جائیداد کے حوالے سے جو جھوٹ بولا اور منی لانڈرنگ کی ہے وہ بہت بڑا جرم ہے جس کا اب نوازشر یف کا حساب دینا پڑ یگا اور انکی حکومت کا بھی صفایا ہونیوالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف نہ صرف گھر بلکہ جیل بھی جائیں گے ۔