خبرنامہ پاکستان

ن لیگی رکن اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

ن لیگی رکن اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان مسلم (ن) کے اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیش کمار کل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد پریس کانفرنس میں ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔ نذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ عمران خان کل رمیش کمار کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ رمیش کمار 2013 میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔