خبرنامہ پاکستان

ن لیگ اور تحریک انصاف جی ٹی روڈ کی سیاست کررہی ہیں، بلاول

ن لیگ اور

ن لیگ اور تحریک انصاف جی ٹی روڈ کی سیاست کررہی ہیں، بلاول

حیدرآباد .. چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے جارہی ہے‘یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ انہیں میٹرو بس چاہئے یا اسپتال‘سوکھے درخت چاہئیں یا مفت علاج‘ 2018ءکے انتخابات میں قوم کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا‘ن لیگ اور پی ٹی آئی پچھلے پانچ سال سے جی ٹی روڈکی سیاست کررہی ہیں اورباہم دست وگریباں ہیںجبکہ ہم عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ‘ہم دلوں کو جوڑتے ہیں توڑتے نہیں ‘ آمروں نے ذوالفقاربھٹو اور بے نظیر کو شہید کرکے ہمارادل توڑا‘ اپنے بڑوں کی طرح ملک کی خدمت کریں گے‘ سندھ حکومت مفت علاج اور مفت معیاری تعلیم دے رہی ہے جس سے صوبہ ترقی کررہا ہے‘پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں کبھی پیچھے نہیں رہی‘بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے وژن کو انتہا پسند عناصرنے شدیدنقصان پہنچایا۔ اتوار کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں این آئی سی وی ڈی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایسے اسپتال کی ضرورت تھی جہاں مفت دل کے امراض کا مفت علاج ہوتا ہو ‘بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے جارہی ہے ‘فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ ہے انہیں میٹرو بس چاہئے یا اسپتال‘ انہیں سوکھے درخت چاہئیں یا مفت علاج‘ پورے سندھ میں دل کے اسپتال قائم کر کے ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم دل جوڑتے ہیںتوڑتے نہیں لیکن ہمارے دل ٹوٹے ہیں‘ ہمارے بڑوں نے ملک کی خوشحالی کے لئے جان کی پرواہ نہیں کی‘میں بھی اپنی زندگی پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے صرف کر دوں گا ۔ این این آئی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 141ویں سالگرہ کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کے متعلق وژن کو آمریتی حکومتوں اور معاشرے کو کلاشنکوف کلچر، نسلی نفاق اور انتہاپسندی میں جکڑنے والے عناصر نے شدید نقصان پہنچایا ہے‘ گو کہ پاکستان کو ایک مساوات پر مبنی جمہوری و ترقی پسند ریاست بنانے کے لیئے پیپلز پارٹی بابائے قوم کے مشن و وژن کے گرد شہر پناہ بنی رہے گی۔پیپلز پارٹی اس عزم پر قائم ہے کہ وہ ملک کے بانی اجداد کے پاکستان کو ایک رول ماڈل جمہوری مسلم ریاست، جس کے اندر امن ہو اور پڑوسی ممالک سے پرامن تعلقات ہوں، کا خواب پورا کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عہد کیا کہ ان کی پارٹی ملک میں مضبوط جمہوریت، خوشحال قوم اور ترقی پسند و روادری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیئے ہمیشہ قائداعظم کے رہنما اصولوں کی پیروی کرے گی۔