خبرنامہ پاکستان

ن لیگ اور پی پی کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ن لیگ اور پی پی کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: (ملت آن لائن) سیاسی جماعتوں کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں اسد عمر اور شیریں مزاری کی اپیلیں سماعت کیلئے لگا دی گئیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار 15 نومبر کو اپنے چیمبر میں اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ اسد عمر نے ن لیگ کی مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ جبکہ شیریں مزاری نے پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں اسد عمر اور شیریں مزاری کی اپیلیں سماعت کیلئے لگا دی گئیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار 15 نومبر کو اپنے چیمبر میں اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ اسد عمر نے ن لیگ کی مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ جبکہ شیریں مزاری نے پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔