خبرنامہ پاکستان

(ن) لیگ اور کر پشن ایک ہی سکے دو رخ ہیں: کائرہ

الیکشن سے پہلے

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سنٹر ل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور کر پشن ایک ہی سکے دو رخ ہیں اور اب ’’کر پشن لیگ ‘‘کا یوم حساب شروع ہو چکا ہے ‘پنجاب میں (ن) لیگ نے نیب اور دیگر احتساب کر نیوالے اداروں کے ’’ہاتھ ‘‘بندھے ہوئے ہیں ورنہ حکمرانوں کی اکثر یت اقتدار کے ایوانوں نہیں جیلوں میں ہوتی ‘حکومتی وزرا اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھے تو انکے لیے اچھا ہوگا ورنہ ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے ‘ پیپلزپارٹی پنجاب میں آگئی ہے جس سے مخالفین کو ڈر ہے کہ انکی ضمانتیں ضبط نہ ہو جائیں۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں قمر الزمان کائر ہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا دعویٰ کیا مگر پاکستان میں ابھی تک لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی‘(ن) لیگ نے سکیموں کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پورے ملک میں وجود رکھتی ہے ہم پارٹی کی تنظیم نو کارکنوں کی منظوری سے کررہے ہیں نوازشریف یا کسی لیڈر سے سند کی ضرورت نہیں کہ اچھا کررہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی ساری ترقی دو سڑکوں پر محیط ہے، باقی سارا لاہور کراچی سے زیادہ گندا اور ہیپاٹائٹس جیسے موذی امراض کا شکار ہے وزیراعظم اور انکے بھائی جن میگا پراجیکٹس کا شور مچارہے ہیں ، تمام منصوبے میگا کرپشن کا ذریعہ ہیں۔